بھٹکل :۲۳/ستمبر (ایس او نیوز)تعلقہ کے کملا وتی رام ناتھ ہال میں منعقدہ ضلعی سطح کے پرتیبھا کارنجی ثقافتی مقابلہ جات میں شرالی کے سینٹ تھامس انگلش میڈیم اسکول کے طلبا نے 5اول، 4دوم اور 2سوم انعامات حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسکول کی طالبہ آدیتی اُدئیے پائی کونکنی حافظہ ،بھگتی گیت، ابھینئے گیت میں اول ،بنیادی سنگیت میں دوم اور دیش بھگتی گیت میں سوم انعام حاصل کیاہے۔ طلبا کی کارکردگی پر اسکول انتظامیہ کے صدر ، ممبران ، صدر مدرس نے مبارکبادی پیش کی ہے۔